Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر جوبائیڈن کل اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن کل اسرائیل  کا دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اب امریکا کے صدر جوبائیڈن کل اسرائیل جائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن  نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے حملے کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل جاؤں گا اور اس کے دورے کے بعد اردن کا سفر کروں گا۔

امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا  تھا کہ اردن کا سفر سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کروں گا۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہا  تھا کہ صدر بائیڈن اسرائیل، خطے اور دنیا کے لیے ایک نازک لمحے میں یہاں آرہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ کئی گھنٹے ملاقات بھی کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے  بھی ملاقات ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version