Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت سے پرائمری الیکشن کی اجازت مل گئی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت نے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کردیا اور انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق امریکی صدر کو کیپیٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ریاست میں 27 فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے۔

مشی گن کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔

تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست مشی گن، امریکی صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version