حماس نے غزہ میں امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملےکی مذمت شدید مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے رہنما کاکہنا ہے کہ حملہ اسرائیل کی بدمعاشی کاایک اورثبوت ہے، اسرائیل بمباری اوربھوک سےقتل عام کررہاہے، فلسطینی عوام اسرائیلی دہشت گردی کامتحد ہوکرمقابلہ کریں گے، دنیااسرائیل کوروکنےکی قانونی اوراخلاقی ذمہ داری اداکرے۔
امریکی وزیرخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کی اب 100فیصد آبادی کوغذائی قلت کاسامناہے، اقوام متحدہ کےمطابق 100فیصد آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس نے غزہ میں قحط سے متعلق رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو غزہ میں بلا تعطل امداد فراہمی کی اجازت دینی چاہیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رفح آپریشن پر اسرائیل اور امریکی حکام کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
