جرمنی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
جرمن حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے اسٹوڈنٹ اور اپرنٹس شپ ویزے کا حصول آسان بنا دیا ہے۔ جس کے بعد اب غیر ملکی طلبہ ہر ہفتے 20 گھنٹے تک کام کر سکیں گے۔
نئے قواعد کے تحت طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کیلئے 9 ماہ تک جرمنی میں قانونی طور پر سکونت اختیار کر سکیں گے۔
اس عرصے کے دوران اپنی مالی خود کفالت کیلئے انہیں ایک ہفتے میں 20 گھنٹے نوکری کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ جرمنی میں زیر تعلیم طلباء کیلئے ملازمت کرنا قانونی طور پر درست ہوگا کیونکہ وہ ایک سال میں 140 دن تک ملازمت کر کے اپنے لئے مالی وسائل مہیا کر سکیں گے۔
