کوشل کمار نامی بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے کوشل کمار نامی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ تیسری جنگ عظیم شروع ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔
انہوں نے عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل 18 جون 2024 کی تاریخ کی پیشگوئی کی ہے۔
کوشل کمار کے مطابق 10 اور 29 جون کو بھی اس حوالے سے کچھ ہونے کی پیشگوئی ہے۔
نجومی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پہلی دو عالمی جنگوں کے تباہ کن اثرات اب بھی دنیا بھر میں لوگوں کے ذہنوں، کتابوں اور انٹرنیٹ پر لفظوں، تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں۔
