Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نظرثانی شدہ ویزہ فیس کا اعلان کر دیا۔ نئے فیس اسٹرکچر کے تحت 30 دن کے سیاحتی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کو 200 درہم اور 60 دن کے سیاحتی ویزے کے لیے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیکسی پالیسیوں کے تحت اس فیس کے ساتھ درخواست دہندگان کو 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔

جو لوگ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور نیا ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں یا ویزے میں توسیع کروانا چاہتے ہیں، انہیں اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے، جن میں 20 درہم نالج اینڈ انوویشن درہم فیس اور500 درہم ’اِن کنٹری پراسیسنگ فیس‘ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version