غزہ میں نسل کشی جاری ہے، شہداء کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزرات صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 17 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے۔
فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ 92 ہزار 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
