سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے آج سے اتوار تک مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن طوفانی بارش، ژالہ باری اور گردوغبار کے ساتھ تیز ہواؤں سے متاثر ہوگا۔
مکہ مکرمہ، طائف میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث اور دیگر علاقے زد میں رہیں گے۔
