واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن کے مستعفی ہونے سے قبل اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات نارمل ہوجائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگلے سال جنوری تک اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات نارمل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ہیٹی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان نارملائزیشن کے لئے ایک موقع ہوگا۔
انٹونی بلنکن نے صدر جوبائیڈن کے مستعفی ہونے سے قبل ہی سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔
