Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ؛ 15 افراد زخمی اور 2 ہلاک

بھارتی مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی اور 2 ہلاک ہوگئے۔

دھماکا خماریہ میں سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں ہوا جہاں بم اور دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔

آرڈیننس فیکٹری خماریہ بھارتی محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت گولہ بارود کی پیداوار کے بڑے یونٹوں میں سے ایک ہے۔

ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہے۔

آرٹلری ایمونیشن، میزائل، لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا، 15 زخمیوں میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ بم بھرنے کے عمل کے دوران،فیکٹری کے F-6 سیکشن کی عمارت نمبر 200  میں ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ان حادثات کے بڑھتے رحجان کی بنیادی وجہ ناقص حفاظتی معیار و انتظامات ہیں، خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت سب سے آگے ہے مگر غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص حفاظتی انتظامات بھارتی نااہلی کا پردہ چاک کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version