اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے میں 22 افراد شہید، 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
شمالی لبنان کے قصبے عین الیعقوب پر حملے میں 14 افراد شہید، جبکہ اسرائیل کی سیدون پر بمباری سے 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے لبنان میں 54 افراد شہید، جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان سےانخلا کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
