انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزدوگی میں توسیع کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران مزید 6 ہزار سینٹری فیوجز کو نصب کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
آئی اےای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس پہلے ہی 10 ہزار سینٹری فیوجز ہیں۔ ایران جلد یورینیم کی افزودگی کو 90 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ سکتا ہے۔
