ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف نے کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو بہت پہلے بنا چکے ہوتے۔
ایرانی نائب صدربرائےاسٹریٹجک امورجوادظریف نے عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نہیں ہے، کوئی بھی ایران کو اپنی خواہشات پوری کرنے کےلیے آسان جگہ نہ سمجھے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ہم دھمکیوں پر نہیں مواقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں، ایران دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہے،کچھ لوگ ایسا مشہور کرنا چاہتے ہیں۔
ایرانی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی جیسے منصوبوں کے لیے اسلامو فوبیا جیسے ہتھیاروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
جوادظریف نے مزید کہا کہ کوئی بھی حماس، حزب اللہ، فلسطینی مزاحمت یا ایرانی بازو کاٹنے کے بیانیے پر خوش نہ ہو، مزاحمت تب تک رہ ےگی جب تک قبضہ و جبر رہےگا۔
