Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر امریکی شہری کی حفاظت کاعزم کرتا ہوں، صدر ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ہرامریکی شہری کی حفاظت کاعزم کرتاہوں۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت صدر ملک میں جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم مل کرامریکہ کودوبارہ عظیم بنائیں گے، پولیس افسرکوقتل کرنےوالےکوسزائےموت دینےکاصدارتی حکم نامہ جاری کیا، پولیس اہلکاروں کےقتل کرنےوالوں کوسزائےموت دیں گے۔

ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی اہلکاروں کےقتل میں ملوث ملزمان کوجلد سزا موت ملے، محکمہ پولیس میں محب وطن افسران کوتعینات کیاہے، بائیڈن انتظامیہ نےمجرموں کو بجائے پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگائیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اوپن بارڈرپالیسی ایسی تھی کہ ہرمجرم آسانی سےآسکتاتھا، بائیڈن دور میں اوپن بارڈرپالیسی کے تحت قاتل امریکہ میں داخل ہوئے، قاتل،اسمگلر سمیت دیگرجرائم پیشہ افرادملک میں آسانی سےآجاتےتھے۔

ڈونلڈٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں اب دوبارہ لاقانونیت نہیں ہوگی، اس وقت ہماری تاریخ کاسب سےمحفوظ بارڈرہے، بارڈر کی حفاظت کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ شہریوں نےامریکہ کومحفوظ بنانےکے لیے مجھےووٹ دیے، بائیڈن دورمیں جرائم میں اضافہ ہوا، امریکاکوپرامن بنانےکے لیے جدوجہدکررہاہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version