Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید

سیز فائر کی بدترین خلاف ورزی ، امن معاہدہ خطرے میں، اسرائیل نے غزہ جانے والی ہر قسم کی انسانی امداد تاحکمِ ثانی روک دی ۔ اتوار کے روز غزہ  پر  فضائی و زمینی حملوں میں شہدا کی تعداد 33 ہوگئی ۔

اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔  جس میں 2 فسلطینی شہید ہوئے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5  فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے جنوبی علاقوں رفح اور خان یونس میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اباسن کے علاقے میں شدید فائرنگ کی۔

دوپہر کے وقت رفح پر فضائی حملے جاری رہے۔ غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے  میں2  فلسطینی شہید ہوچکے۔

اسرائیلی فوج نے تاحال حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔  دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے وزارت صحت نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  حکومت نے فوج کو ہدایت دی گئی  ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو تاحکمِ ثانی داخل نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version