تہران: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایران میں ایرانی حکام اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قطر اور پاکستان کی جانب سے ثالثی اور قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
کابینہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کے حوالے سے سعودی عرب کے مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔
سعودی کابینہ نے فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کو روکنے میں اس کی کامیابی کو بھی سراہا۔
اجلاس میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مقدس مقامات کے تقدس کے منافی، جارحیت اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔
کابینہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو حرمین شریفین، زائرین اور اپنے شہریوں کی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور مملکت اس مقصد کے لیے پُرعزم ہے۔


















