مودی حکومت کی ناقص نگرانی اورکمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا
عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑامرکز بن گیا۔
جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سینٹرز امریکی شہریوں کو منظم سائبر فراڈ کے ذریعے مسلسل لوٹتے رہے۔
ویتنامی خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس انٹرنیشنل میں شائع رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کے تحت بنکاک ایئرپورٹ پر 76 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ پر بھارتی مسافرگرفتار کر لیا گیا۔
بین الاقوامی سیکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق ہزاروں امریکی ڈالرز کی غیر قانونی ترسیل، بھارتی کسٹمز حکام کی نااہلی اورناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بھارت کا بڑھتا فراڈ نیٹ ورک عالمی سطح پرمالی جرائم، ڈیجیٹل دھوکہ دہی اور منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
