Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کے شہر تائی یوان کی 40 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

چینی حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہی

چین کے شمالی شہر تائی یوان میں 40 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ شانشی کے دارالحکومت تائی یوان میں اتوار کی شام ایک مصروف شاہراہ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق آگ عمارت کے نچلے حصے میں قائم ایک اضافی حصے میں لگی اور تیزی سے اوپری منزلوں تک پھیل گئی۔ ابتدائی طور پر آگ چوتھی منزل کے قریب لگی، جس کے بعد آٹھویں اور نویں منزل تک پہنچ گئی جہاں ہوٹل بھی قائم تھے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اور رائٹرز سے تصدیق شدہ ویڈیوز میں عمارت کی 40 منزلوں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جبکہ فائر فائٹرز کرینوں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ عمارت تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی تھی، جہاں متعدد ہوٹل، مختصر مدت کے لیے کرائے پر دستیاب اپارٹمنٹس، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے قائم تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے تقریباً دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ امدادی کارروائیاں اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک مکمل کرلی گئیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 38 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

چینی حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version