بنگلادیش نے بھارت پرملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا۔
مودی حکومت کی ناکام سفارت کاری اور بیرون ملک مداخلت کے باعث بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے۔
بین الاقوامی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بنگلا دیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا دی گئی۔
بھارتی جریدہ ویون کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار سرحد پار ملک (بھارت) کو ٹہرایا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بنگلا دیشی جریدہ ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلا دیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلا دیش کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق 2 سال قبل بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور بھارت فرار کے بعد دوطرفہ تعلقات مزید خراب ہوئے۔ بنگلا دیش میں کشیدگی، حسینہ واجد کی سرپرستی اور بھارت کے پراکسی کردار پر مودی کی علاقائی پالیسی شدید تنقید کی زد میں آچکی ہے۔
