Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں غیرقانونی افغان مہاجرین اور اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ، 107 افراد گرفتار

ترکیہ میں گرفتار ہونے والے غیر دستاویزی تارکینِ وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے

افغان باشندوں کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ نے میزبان ممالک کو زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ملک بدری کا عمل تیز کرنے پر مجبور کر دیا۔

ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ہیبر ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شہر بالیکسیر میں دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 14 بچوں سمیت 27 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترک میڈیا جمہوریت کے مطابق صوبہ ماردین کے ضلع میدیات میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپے 80 افغان تارکینِ وطن پکڑے گئے، گرفتار افغان شہریوں کوغیرقانونی تارکینِ وطن کے مراکزمنتقل کردیا گیا،انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان عدالتی حکم پر جیل منتقل۔

ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کےاعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ترکیہ میں گرفتار ہونے والے غیر دستاویزی تارکینِ وطن میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version