Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی انتخابات کے بعد واشنگٹن کی پالیسی بدلنے کی امید غلط فہمی ہے، ایرانی سپریم لیڈر

‘اگر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی جارحیت کی گئی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے’

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد واشنگٹن کی ایران سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی توقع رکھنے والے افراد غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

ان کا یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو سیاسی نقصان پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکا میں سیاسی جماعتوں یا حکومتی دھڑوں کی تبدیلی سے ایران کے خلاف امریکی پالیسی تبدیل ہونے کا امکان نہیں۔ امریکا کو کسی قسم کی رعایتیں دینے کے باوجود ایرانی قوم کے خلاف اس کی دشمنی ختم نہیں ہوگی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی جارحیت کی گئی تو اس کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں جبکہ امریکی اور اسرائیلی قیادت کی جانب سے بھی حالیہ دنوں میں ایران پر دوبارہ حملے کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version