ڈالرکی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.89 سے بڑھ کر 268.83 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/dXkGah78kO pic.twitter.com/TFFEDfIqvS
— SBP (@StateBank_Pak) February 1, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔




















