Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رخصتی کے وقت باپ اور بیٹی کی ایسی ویڈیو جس نے سب کو جذباتی کردیا

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہے جس کو دیکھ کر صارفین جذباتی ہوجاتے ہیں۔

ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کو رخصت کرتے وقت اس قدر جذباتی ہوجاتا ہے کہ وہاں موجود مہمان انہیں خاموش کروانے اسٹیج پر آجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹی بھی اپنے والد کو روتا دیکھ کر رونے لگ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو؛ شادی کی اتنی خوشی کہ دلہن بھی جھوم اٹھی

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈانس کرنے کیلئے اسمارٹ ہونا ضروری نہیں، اب یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں

متعلقہ خبریں