بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بڑی کمی ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداوار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صںعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ سالانہ بنیاد پر دسمبر کے دوران صعنتی پیدوار میں 3.51 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی تا دسمبر 2022 آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیدوار میں 13.06 فیصد کمی ، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.01 فیصد کمی اور آئرن سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.13 فیصد کمی دیکھی گئی۔
6 ماہ کے دوران پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 2.81 فیصد کمی ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 ماہ میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.13 فیصد گری۔
جولائی تا دسمبر فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 21.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 23.51 فیصد کمی اور مشینری اور الات کے شعبے میں 47.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی تا دسمبر چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 5.71 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ فرنیچر مصنوعات کی پیدوار 105.49 فیصد اضافہ ہوا اور وئیرنگ اپریل (کپڑے ) کی پیداوار 46.61 فیصد بڑھی۔
دسمبر میں ٹیکسٹائل صعنت کی پیدوار میں 21.24 فیصد کمی ہوئی جبکہ دسمبر میں آٹو موبائیل صعنت میں 36.22 فیصد کمی ہوئی
دسمبر میں مشینری اور الات کے شعبے میں 77.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداور 74.21 فیصد کمی اور مشروبات کی پیدوار میں 12.45 فیصد کمی ہوئی۔
دسمبر میں ائرن اور اسٹیل کی صعنت میں 0.2 فیصد اضافہ اور فوڈ کے شعبے کی پیدوار میں 11.05فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ دسمبر میں فرنیچر کی مصنوعات کی پیداور 182.35 فی صد اور دسمبر میں وئیرنگ اپریل (کپڑے ) کی پیداوار 25.50 فیصد بڑھی۔




















