Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 824 ڈالر ہے۔