پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایشیا میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ 2024 سے پیداوار میں مزید ایک اعشاریہ 4 ملین بی پی ڈی کی کمی آئے گی، اوپیک پلس دنیا کے خام تیل کا تقریباً 40 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کے فیصلوں کا تیل کی قیمتوں پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے۔
سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوپیک معاہدے کے تحت جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پر اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا۔




















