پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کوفریق بنایا گیا۔
دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں، قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہوگا۔
دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرول بنیادی ضرورت ہے جسے مہنگائی کی صورت عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنا بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















