Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم گرم رہے گا یا ساون برسے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 تاہم اس دوران  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا۔

 تاہم چترال، دیر اور سوات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں