مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے چینی کی سرکاری قیمت مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہوکر 138 روپے فی کلو تک آچکی ہے۔
جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری 6 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















