یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی موٹرسائیکل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی موٹرسائیکل ’یو ایس 150‘ کی قیمت میں 60 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی کی طرف سے یہ موٹرسائیکل چند ماہ قبل ہی متعارف کرائی گئی تھی، جس کی قیمت اس اضافے کے بعد اب 3 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یونائیٹڈ آٹوز لاہور کی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے یہ موٹرسائیکل ہنڈا اور سوزکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے مقابلے میں لانچ کی گئی تھی۔
چنانچہ اس کی قیمت ان کمپنیوں کی موٹرسائیکلز کی نسبت بہت کم رکھی گئی تھی لیکن اب اضافے کے بعد اس موٹرسائیکل کی قیمت بھی ہنڈا اور سوزوکی کی 150سی سی موٹرسائیکلز کے قریب پہنچ گئی ہے۔




















