Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دسمبر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پانچ دسمبر سے کراچی میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔