Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنخواؤں اور پنشن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

تنخواؤں اور پنشن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلئے نئی سات رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیٹی میں نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن ڈاکٹرجہانزیب، کیبنٹ ڈویژن، خزانہ اور صنعت کے سیکرٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزادار کان ہوں گے۔

کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بجٹ میں حصہ دو تہائی ہے۔ کمیٹی صرف 16 فیصد اخراجات پر نظر ثانی ، پنشن اور ترقی پراخراجات کو معقول بنانے پر غور کرے گی، جس سے بڑی بچت کا امکان نہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کمیٹی کو سرکاری اخراجات میں کٹوتی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔