پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اجراء کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی ماہرین سے ملاقات کی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے، حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی پلاننگ کی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کو مالی سال کے بقیہ حصے میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا ہے، مالی سال کے اختتام پر اصل قرض کے لئے 3.50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی، مالی سال 2024 کے اختتام پر حکومت نے 24.30 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ اس میں 20.40 ارب ڈالر اصل قرض اور 3.90 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں، رواں مالی سال اب تک 13 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال اب تک 10 ارب 90 کروڑ ڈالر اصل قرض کی مد میں جبکہ قرض پر سود کی مد میں 2ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔




















