پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔




















