Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

پاور ڈویژن نے سولر پینلز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صاحب ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں، گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں، یہ 1.90 روپے غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اور امیر طبقے کی جیبوں میں جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہی سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بلز میں کم از کم 3.35 روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہوجائے گا، 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔

2017 کے بعد اب سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا، اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے، ہم اس پورے نظام کو اسٹڈی کررہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے۔