Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ

حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام سے متعلق رواں ماہ شیڈول مذاکرات سے قبل سرکاری افسران کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے کسٹمز افسران کو دی جانے والی سبسڈی ختم کردی ہے، کسٹمز افسران کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ اور میڈیکل چارچز ختم کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز افسران کو کامن پول فنڈ سے یہ مراعات دی جا رہی تھیں، اور ایف بی آر نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ماہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے، غیر ضروری سبسڈیز اور پینشن اصلاحات مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔