گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد میں 18 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا جبکہ یہ سلسلہ 18 مئی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں 17 اور 18 مئی کو بارش کا امکان ہے۔



















