Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا نیا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے مذاکرات پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے طویل مذاکرات کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں، توانائی کی اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے اور سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سے 13 سے 23 مئی تک بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔

خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام کےمذاکرات حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکے، آئی ایم وفد آج واپس چلا جائے گا۔