مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی اور اقتصادی ترقی کی شرح میں تیزی آرہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، رواں مالی سال میں زرعی شعبے نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹیکس آمدنی میں 39 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں 90 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی توازن میں بہتری کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی۔
سود کی بھاری ادائیگیوں کے وجہ سے حکومتی اخراجات میں 37 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے، 2025 میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک آنے کا امکان ہے، بہتر فصلوں کی پیداوار کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کی امید ہے۔




















