ایسے وقت میں کہ جب پوری دینا میں کرفیو جیسا سماں ہے اور تمام ممالک کے حکومتی ادارے اس سے نمٹنے میں جتے ہوئے ہیں۔
ایسے میں کورونا کورونا ہیلپ لائن پر گرما گرم سموسوں کی فرمائش بھی کی گئی جی ہاں بھارت میں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارت میں ایک شخص نے اپنی حکومت سے سموسوں کی فرمائش کر دی۔اور وہ بھی حکومت کی جانب سے دیے گئے ایسے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر پر، جسے صرف دوائیوں یا کوئی بہت ہی ضروری چیز منگوانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ یہ نمبر اس کام کے لیے موزوں نہیں ہے، لیکن وہ ضد کرنے لگے اور منع کرنے کے باوجود بار بار ہیلپ لائن پر فون کرنا شروع کردیا۔
4 समोसा भिजवा दो… चेतावनी के बाद आखिर भिजवाना ही पड़ा।
अनावश्यक मांग कर कंट्रोल रूम को परेशान करने वाले व्यक्ति से सामाजिक कार्य के तहत् नाली सफाई का कार्य कराया गया। pic.twitter.com/88aFRxZpt2— DM Rampur (@DeoRampur) March 29, 2020
پھر کیا تھا۔ حکومت نے سوچا کہ آج اس شہری کے دل کی مراد پوری کر دی جائے اور پھر آگئے حکومتی اہلکار فرمائش پوری کرنے، لیکن ساتھ ہی ایک ایسا سبق بھی دیا کہ آئندہ موصوف کبھی ایسی صورتحال میں سموسے پکوڑے منگوا کر تفریح نہ کر سکیں۔
اہلکاروں نے اس شخص سے محلے کی نالیاں صاف کروائیں اور اس کی تصویر اپنی ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے جس میں شہری کو ہاتھ میں جھاڑو لیے محلے کی نالیاں صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور کے مجسڑیٹ اونجانیا کمار کی ٹویٹ نے یہ ساری کہانی بیان کی ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہے اور اسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔
وہ لکھتے ہیں کہ ’خبردار کرنے کے باوجود ہمیں اس کے لیے سموسے لے کر جانا پڑا، اور کنٹرول روم میں بار بار سموسوں کے لیے فون کر کے پریشان کرنے کی وجہ سے ان سے نالیوں کی صفائی کروائی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 12 سو سے زائد مریض ہیں۔



















