کراچی شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی شہر میں گرمی برقرارہے جبکہ ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر قائد میں اس وقت 15کلومیتڑ فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی ، اس کے علاوہ شام اور رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن میں ہوا 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔



















