ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے شیاؤ چھن فن کو پاکستان کیلئے کنٹری ڈائریکٹر تعینات کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شیاؤ چھن فن پاکستان میں اے ڈی بی کے آپریشنز کو دیکھیں گی، نئی کنٹری ڈائریکٹر 2026-30 کے کنٹری پارٹنر شپ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کا حصہ ہونگی۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔




















