اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے اور یہ قیمتیں کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے گذشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا تھا جب کہ تین روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
۔



















