Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز، تعداد 95 ہوگئی، 11 اموات

منکی پاکس سے متاثرہ دونوں مریض انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں

سندھ میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی، جبکہ اس مرض سے اب تک 11 اموات ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ سلمان علی اور 23 سالہ عشرت فاطمہ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کی صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت قرار دیے ہیں۔

منکی پاکس سے متاثرہ دونوں مریض انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک منکی پاکس کے 95 کیسز اور 11 اموات سامنے آچکی ہیں۔