شہرقائد کی راتیں ٹھنڈی ہونا شروع ہوگئیں ہیں تاہم دن میں ابھی بھی بدستور گرمی برقرار ہے، گزشتہ شب کراچی میں درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ہے۔


















