مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بے یونڈممک نامی نئے اے آئی فریم ورک کی مدد سے ایک ہیومنائیڈ روبوٹ انسانوں جیسی پیچیدہ جسمانی حرکات کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق رپورٹ کے مطابق اس جدید فریم ورک کے ذریعے روبوٹ کو صرف ڈھائی گھنٹے کے انسانی حرکات و سکنات کے ڈیٹا پر تربیت دے کر حیران کن جسمانی کرتب سکھائے گئے ہیں۔
تربیت کے بعد روبوٹ نہ صرف قلابازیاں کھانے بلکہ ٹینس کھیلنے کے لیے ریکٹ گھمانے اور مارشل آرٹس کی مختلف حرکات کرنے کی صلاحیت بھی دکھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی 4 اقسام، مستقبل کی دنیا کو کیسے بدل سکتی ہیں؟
بے یونڈممک فریم ورک کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے روبوٹ انسانی حرکات کا ڈیٹا استعمال کرکے پیچیدہ جسمانی سرگرمیاں سیکھ سکتا ہے۔
اس پیش رفت کو روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم قدم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس سے مستقبل میں ایسے روبوٹس تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جو انسانی حرکات کو زیادہ تیزی اور مہارت سے اپنا سکیں۔




















