شہرقائد میں موسم سرما نے دستک دینا شروع کر دی ہے جس کے باعث رات میں ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا ہے اور گزشتہ شب درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کے اوقات میں گرمی برقرارہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کے سبب کراچی میں دن میں موسم گرم ہی رہے گا جبکہ شہر میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوائیں چل رہی ہیں۔

















