موسم سرد ہوتے ہی ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تو آج ہم آپکو بنا گیس کے روٹی بنانے کے کچھ طریقے بتائیں گے۔
ایک طریقہ کار تو بہت ہی آسان ہے، آپ درخت کی شاخیں لیں اور ان کے چھوٹے حصے کر لیں تاکہ جلانے میں آسانی ہو۔
اس کے بعد ان لکڑیوں کا اتنا جلا لیں تاکہ یہ توے کو گرم کر سکے، لکڑیوں کو جلانے کے لیے مٹی کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد لکڑیاں جب صحیح طرح جلنا شروع ہو جائیں تو آگ کے تینوں طرف ایسی ہونی چاہیے تاکہ ہوا اسے کمزور نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی لوڈشیڈنگ میں کھانا آسانی سے کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ جانیے
اس کے بعد توے پر روٹی رکھ دیں، روٹی جب پھولینا شروع ہو جائے اور پکنے کے آثار نمودار ہو جائیں تو اس کے بعد روٹی کو آگ پر سیکھنا شروع کر دیں۔
دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ گیس کے بجائے بجلی سے چلنے والے چولہوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے انڈکشن اسٹوو آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بھی بنا گیس کے روٹی بنانے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جو کہ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون روٹی بنا گیس کے بنا رہی ہیں جبکہ توے کے نیچے فائل رکھے گئے ہیں جس سے توے کو بھی نقصان نہیں پہنچتا اور چولہے کو بھی۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں، اب مائیکروویومیں روٹی بنائیں
