سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔
حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں معصوم نظر آنے والی بلی کو جادو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیشے کے دروازے کے پیچھے ایک سنہرے رنگ کی بلی ہے جو گھر کے اندر آنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ننھی مالکن کی اپنی بی مانو سے محبت کے اظہار کی دلکش ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے
It’s an illusion.. 😏 pic.twitter.com/19OhPOCgbN
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 15, 2023
بلی گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے دائیں اور بائیں جانب دیکھتی ہے اور پھر جیسے ہی اندر آتی ہے تو اس کے ساتھ ایک سیاہ رنگ کی بلی بھی آجاتی ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ یہ بلی کوئی جن ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ یہ محض نظر کا دھوکا ہے۔
ویڈیو کی حقیقت
اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اس کا راز معلوم ہوگا، سنہری بلی نے اندر داخل ہونے سے پہلے جب رک کر سبزے کی طرف دیکھا تو وہاں دراصل پہلے ہی ایک سیاہ بلی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ننھی بچی جم ٹرینر بن گئی، بی مانو کو ٹریڈ مل کروانے کی ویڈیو وائرل
اس کے بعد شرارتی سیاہ بلی کونے سے پہلی بلی کے ساتھ ہی اچانک چھلانگ لگا کر اندر داخل ہوگئی۔
