سڑک پر گشت کرتے شیروں کے جھنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں شیروں کے جھنڈ کو سڑک کے کنارے گشت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Another day,
Another pride…
Walking on the streets of Gujarat pic.twitter.com/kEAxByqPUU— Susanta Nanda (@susantananda3) February 15, 2023
مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک اور دن، ایک اور فخر گجرات کی سڑکوں پر۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ایک نہیں آٹھ شیر، ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔‘
شکاری کے خوف سے ہرن اسکول پہنچ گیا؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
شکاری کے خوف سے ہرن اسکول پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکاری کے خوف سے ہرن اسکول کے کلاس روم میں چلا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن کلاس روم میں داخل تو ہو جاتا ہے لیکن چکنے فرش کی وجہ سے وہ اس پر خود کو سنبھال نہیں پاتا۔
لیکن بہت کوششوں کے بعد وہ جس راستے سے کلاس روم میں داخل ہوتا ہے اسی سے واپس چلا جاتا ہے۔
